• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نیب کے سامنے پیش

مالم جبہ اراضی لیز کیس میں خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان پشاور میں واقع نیب کے دفتر پہنچ گئے۔

نیب کے پی کے ذرائع کے مطابق نیب نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کو طلب کیا ہے۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمود خان کو سابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ اراضی نجی کمپنی کو لیز پر دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اس سے قبل مالم جبہ اراضی لیز کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نیب پشاور کے دفتر میں پیش ہوئے، جہاں اُنہیں سوالنامہ دیا گیا۔

نیب کے مطابق اراضی کو لیز پر دینے کے وقت محسن عزیز خیبرپختون خوا انوسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین تھے، اس کیس میں پرویز خٹک اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری بھی اپنے بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔

سینیٹر محسن عزیز کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے گواہ کے طور پر بلایا گیا اور پوچھا گیا کہ یہ پراجیکٹ کیسے ہوا؟ اس میں آپ کا کیا کردار تھا؟

تازہ ترین