• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گدھوں کی تعداد روز بروز بڑھنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حکومت نے گدھوں کی بہتر صحت کیلئے ڈونکی اسپتال قائم کر دیا جہاں نہ صرف بیمار گدھوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین