• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

شہر قائد میں سی این جی اسٹیشن پیرکی صبح 8 بجے بند کیے گئے تھے،آج صبح کھلتے ہی سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز ایک بار پھرسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کردی گئی تھی۔

سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی وجہ سے کراچی کے مکینوں کو بالخصوص شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، سی این جی بند ہوتے ہی ٹرانسپورٹ ناپید ہوگئی تھی ۔

سی این جی کی بندش کے دوران پیٹرول سے رکشہ، ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی چلانے والے ڈرائیوروں نے من مانی کرتے ہوئے زائد کرائے وصول کیے اور لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین