• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار حسین بابک کا ترقی پسند شاعرسجاد بابر کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور ( نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ترقی پسند شاعر ،ادیب اور دانشور سجاد بابر کی وفات پر دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سجاد بابر کی شاعری مظلوم اور محکوم انسانوں کے حقوق کی توانا آواز اور ترجمان تھی اور ان کی رحلت سے پاکستان ترقی پسند تحریک ایک مخلص لکھاری سے محروم ہوگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم نے رنگ و نسل اور زبان سے بالاتر ہوکر تمام قومیتوں اور زبانوں کے لیے قلمی جہاد کیا۔سردار حسین بابک نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔
تازہ ترین