• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے کارخانوں کے مستقبل پر پاک چین اعلیٰ سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان اور چین نے بجلی کے موجودہ اور مستقبل کے کارخانوں کی فنانسنگ پر سنجیدہ مذاکرات شروع کر دیئے بجلی کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافے کے باوجود پاکستان کا بجلی کا گردشی قرضہ آل ٹائم ریکارڈ قائم کر رہا ہے کم وبیش 9 ارب ڈالر کا گردشی قرضہ ہوجانے کے باعث پاکستان میں بجلی کے موجودہ اور مستقبل کے پاور پلانٹ متاثر ہونے کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ پاکستان کے وفاقی سیکرٹری خزانہ اور وفاقی سیکرٹری پاور سے چینی حکومت تھرکول کے زیرتعمیر پلانٹ کے بارے میں اہم بات چیت کرے گی۔ پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار 9 کمپنیوں میں سے سات اربو ں کے خسارے میں ہیں صرف آئیسکو اور لیسکو بجلی کے بل کم وبیش سو فیصد وصول کر رہی ہے سب سے زیادہ بجلی کے خسار ے میں جانے والی کمپنی پیسکو (پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی) ہے دوسرے نمبر پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور تیسرے نمبر پر حیسکو (حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) آگئی ہے۔
تازہ ترین