• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص صفائی سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 7فوڈ پوائنٹ سر بمر

راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت اور ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرایک لاکھ سولہ ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے گئے ۔ چیکنگ کے دورا ن مغل سویٹس،حافظ بیکری اور الفلاح سویٹس اینڈ بیکرز اورشفقت کیفے کو سر بمہر کیا گیا۔مزید برآں جہلم کی ٹیموں نے چیکنگ کر تے ہو ئے کون سسٹم کے عدم استعمال،زنگ آلود چھریوں کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پرعقیل حیدر چک شاپ،وحید مرغ شاپ جبکہ راولپنڈی میں ملک وقاص چکن شاپ کو سیل کیا ۔علاوہ ازیں راولپنڈی اورگردونواح میں چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر89ہزار روپےکےجر مانے عائد کیے گئے۔اٹک،چکوال اور جہلم میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 27ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے گئے۔
تازہ ترین