• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال بھارت کی تباہی کشمیر میں مظالم کا نتیجہ ہوگی

معروف کشمیری رہنما سردار شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ سال عام انتخابات میں حقیقت سامنے آجائے گی، بھارت کے حصے بخرے ہو جائیںگے اور کئی محکوم قوموں کو آزادی ملے گی اوریہ سب کچھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا نتیجہ ہو گا ۔

پاکستانینژادبین الاقوامی سفارتی محاذ پر سرگرم معروف کشمیری رہنما سردار شاہ نواز نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کےمعصوم کشمیریوں پر مظالم کی ریاستی دہشت گردی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے جس حد تک ممکن ہوا عالمی سطح اس کے خلاف بلند کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کرسچین ڈیموکریٹ پارٹی فرانس کے ایم ای پی سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت انتہائی مکاری کے نہتے معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر جمہوریت کا راک الاپ رہا ہے۔

انہوں نےواضع الفاظ میں کہا کہ 2019 بھارتی افواج کو شکست دوچار ہونا پڑے گا۔

تازہ ترین