سپریم کورٹ میں سماجی کارکن ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان قتل کیس میں پروین رحمان کی بہن کی جانب سے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست دے گئی۔
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
مقتولہ کی بہن عدالت میں پیش ہوئیں اور آرٹیکل 19 ون اےکےتحت نئی جےآئی ٹی بنانےکی درخواست دی ۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی وزارت داخلہ کی جانب سے اس درخواست پر فیصلہ آنا باقی ہے۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جلد ازجلد درخواست پر فیصلہ کریں،یہ کہیں نہیں لکھا کہ دوبارہ جے آئی ٹی نہیں بن سکتی،بہت افسوس کی بات ہےکہ اچھا کام کرنے والی خاتون کا قتل ہوا،قاتلوں کا تاحال نا پکڑے جانا المیہ ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔