• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر، 2نوجوان گرفتار

سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر اپ لوڈ کر کے خواتین کو ہراساں کرنے والے دو نوجوانوں کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے اسلام نگرمیں یہ کارروائی سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نےکی، جس نے دونوں نوجوانوں کے قبضے سے نازیبا مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔

سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر خواتین کو نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرکے ہراساں کیے جانے کی مبینہ اطلاعات ملی تھیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت علیم اشرف اور مبین ناصر کے نام سے کی گئی ہے، جن کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین