بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔
فوری طور پر زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مگسی نے وزارت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ہولناک حادثے سے بچ گیا۔
کراچی میں ای چالان کے نفاذ کے 30 روز مکمل ہوگئے،اب تک شہر قائد میں کتنے افراد کو چالان کیا جاچکا ہے؟ اعداد و شمار آگئے ہیں۔
پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہجوم نے شہید کیا تھا۔
قومی لیبر فورس سروے 25-2024ء میں پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد سامنے آئی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا ہے کہ بھارت سندھ کی طرف سے کوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے۔
کراچی میں خواتین کے موبائل ہیک کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے واقعے پر سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط لکھ دیا۔
بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ایم کیو ایم نے قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ کراچی میں قرار داد ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے جمع کرائی۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کی دسمبر کے پہلے ہفتے میں میٹنگ ہونے والی ہے، وفاقی حکومت کو صوبوں کو وفاقی اخراجات بانٹنے کے مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لینا چاہیے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔
پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوامی سپورٹ اس کو کہتے ہیں ،جو ہمیں ملی ہے۔
لاہور کے علاقے جی او آر ون میں ایک پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا۔
ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا۔