• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے اعلانیہ کرتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہماری نظر میں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں ہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا ٹرائل قانونی معاملہ ہے، اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے، جب یہ معاملہ حتمی نتیجے پر پہنچے گا تو فوری طور پر اعلان کردیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، دہشت گردی کے بہت سے واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہوئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ریاست ہیں، ریاست کے طور پر ہی ردِعمل دیتے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم پر حملے بھی ہوں اور ہم تجارت بھی کریں، ہم افغان عوام کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان حکومت ریاست کی طرح فیصلہ کرے، نان اسٹیٹ ایکٹرز کی طرح نہیں، طالبان حکومت کب تک عبوری رہے گی؟

قومی خبریں سے مزید