امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین امن معاہدے کے بہت قریب ہوتے جا رہے ہیں، میں نے نو ماہ میں آٹھ جنگیں رُکوائیں اور اب ایک اور رُکوانے پر کام کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں تھیکس گیونگ ڈے کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ آسان نہیں ہے، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا ملک معاشی لحاظ سے بہترین جا رہا ہے، اس سے پہلے کبھی ایسی معاشی بہتری نہیں ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے امریکی سرحدوں کو بھی محفوظ بنا دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے تھیکس گیونگ ڈے پر امریکی عوام کو مبارکباد بھی دی۔