• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں جاوید کو جیل سے اسپتال لے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

سرگودھا یونیورسٹی لاہورکیمپس کے سی ای او میاں جاوید کو جیل سے اسپتال لے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیومیں میاں جاوید کواسٹریچر پرجیل سے باہر لایا جارہا ہے، ایمبو بیگ سے مصنوعی سانس بھی دیا جارہا تھا جبکہ ایک شخص کو میاں جاوید کی حرکت قلب بحال رکھنے کے لیے سی پی آر کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ویڈیو میں اسٹریچر پر موجود میاں جاوید کے ہاتھوں میں کوئی ہتھکڑی نظرنہیں آرہی، میاں جاوید کو دوپہر2 بجکر 14 منٹ پر کیمپ جیل سے باہر لایا گیااور 2 بج کر19منٹ پر ایمبولنس کے ذریعے اسپتال روانہ کیا گیا۔

اخبار دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کے مطابق میاں جاوید جیل کے اس حصے میں زیر حراست تھے جو نیب کے ملزمان کے لیے مخصوص ہے۔

انصار عباسی کے مطابق میاں جاوید تین روز سے سینے میں تکلیف کی شکایت کر رہے تھے مگر انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا۔ میاں جاوید کو ہتھکڑیاں اُن کی موت کے بعد لگا کر غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین