• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ ادائیگی کے نظام کو دوبارہ ڈیزائن کرنیکی ضرورت ہے، ثانیہ نشتر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ ادائیگی کے نظام کودوبارہ ڈیزائن کرنیکی ضرورت ہے،خواتین کو غربت سے باہر نکالنے کیلئےسٹیک ہولڈرز سےملکر کام کرنیکی خواہشمند ہوں،بی آئی ایس پی کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جنہیں مسلسل انتظامی کاوشوں کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ کئی خلائوں کو پُر کرلیا گیا ہے، لیکن ابھی بھی بہت سے اہم خلاء ایسے ہیں جنہیں پُر کرنے کی ضرورت ہے،بی آئی ایس پی کے ادائیگی کے نظام کودوبارہ ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے اور مالی نظام، خریداری کے نظام، اندرونی کنٹرول، صلاحیت اور منصوبہ بندی کے نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ میری ترجیح رسک مینجمنٹ ، یقین دہانی، شفافیت اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کی ثقافت کو بہتر کرنا ہے۔
تازہ ترین