• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ طالبہ، نرس اور خاتون کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف مقدمات درج

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور پولیس کی طرف سے سفید ڈھیری کے فرقان اللہ کے خلاف خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی نرس رابعہ انور کو دھمکیاں دینے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تہکال پایان پشاور کے ساجد ولد عبدالہادی کے خلاف خان مست کالونی کی خاتون امیرو بی بی کو دھمکیاں دینے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھانہ ماڑی پولیس کی طرف سے شجر علی کے خلاف سائمہ کو دھمکیاں دینے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔شنواری ٹائون پشاور کی نرگس کو دھمکیاں دینے کے سلسلے میں باچا خان میڈیکل کالج مردان کے شاہ زیب اور شریکرہ متنی پشاور کے عامر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین