• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین کرافٹ نے بال ٹیمپرنگ کا ذمہ دار وارنر کو قرار دیدیا

آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بین کرافٹ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا ذمہ دار نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو قرار دے دیا۔

بین کرافٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے انہیں گیند تبدیل کرنے لئے کہا، انہیں کہا گیا کہ سارا کام آپ نے کرنا ہے، تو اس وقت میں نے وہی کیا جو بہتر لگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی غلطی کی بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑی ہے ، یہ ایک مشکل وقت تھا جو گزر گیا اور اب میں خوش ہوں کہ چند روز بعد میری پابندی ختم ہو رہی ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پر کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کی گئی، جبکہ کیمرون بین کرافٹ کو نو ماہ پابندی کی سزا دی گئی جو 29 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

تازہ ترین