آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی سونم کپور کی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے ۔

شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور اور سونم کپورپہلی بار سلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر ہو نگے ۔


فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہی چانولہ اور راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونم کپور بچپن سے اپنے خوابوں کے شہزادے کے ساتھ شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں جبکہ راج کمار راؤ کے قریبی دوست کا کردار نبھا رہے ہیں۔ سونم کپور کے والد انیل کپور سمیت سب گھر والے ان کے لیے رشتہ تلاش کر رہے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید سونم کپور اپنے دوست راج کمار راؤ سے محبت کرتی ہیں جب کہ راج کمار راؤ کا رجحان بھی سونم کی طرف ہوتا ہے۔


فلم کا ٹائٹل انیل کپور کی 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی فلم ’1942 لواسٹوری‘ کے سپر ہٹ گانے’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ سے لیاگیا ہے۔

فلم یکم فروری 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں