• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید ، وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پی اے سی صدارت شہبازشریف کو ملنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے

اسلام آباد(عاطف شیرازی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی پی اے سی کی صدارت شہبازشریف کو ملنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ۔ وزیراعظم کی مشاورت اور رضا مندی کے بغیر سپریم کورٹ جانامشکل ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ جلد ہی شیخ رشید ،عمران خان سے ملاقات کرینگے۔ملاقات میں شیخ رشید وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا دراصل مفادات کے ٹکرائو میں آتا ہے کیونکہ چیئرمین پی اے سی نیب کیسزبارےچیئرمین نیب کو طلب کر سکتا ہے جبکہ نیب ، شہباز شریف سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم بارے تفتیش کررہا ہے ، تاہم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان ہی کرینگے ان کی رضامندی کےبغیر سپریم کورٹ جانا مشکل ہوگا۔
تازہ ترین