• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینا ولیئم کی بیٹی کا میچ میں ماں کو داد دینے کا دلچسپ انداز


معروف ٹینس اسٹار سرینا ولیئم اور وینس کے میچ کے دوران ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھا گیا جب سرینا کی ننھی بیٹی اولمپا میچ کا پوائنٹ اسکور کرنے پر سرینا کو داد دیتے ہوئے تالی بجاتی دکھائی دی۔

جیسے ہی اولمپا نے سرینا کے شاندار شاٹ پر تالی بجانی شروع کی تو یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر بھی اسے بیحد پسند کیا گیا ،جبکہ لوگوں میں بحث ہوئی کہ کیا اولمپا اپنی ماں سرینا کو داد دے رہی ہے یا پھر وینس کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔

اس ویڈیوکلپ کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ کر شیئر کر چکے ہیں۔

تازہ ترین