• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 20افغان پولیس اہلکار ہلاک اور23 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے صوبے سرائے پل پر 3 اطراف سے حملہ کیا، طالبان حملہ آوروں اور افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان6گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔

افغان حکام کے مطابق مقابلے میں20 افغان پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان حملہ آوروں کا بھی جانی نقصان ہوا۔

حکام کے مطابق طالبان صوبے کے تیل کے ذخائر والے علاقے پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین