• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برازیل میں دائیں بازوکے سیاستدان جیئر بولسونارو نے ملک کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدر کو مبارکباد دی ہے۔

عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں صدر جیئر نے ملک سے کرپشن اور جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں برازیل میں آئین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی افتتاحی تقریر کی تعریف کی اور برازیل کو امریکا کے ساتھ کا یقین دلایا۔

تازہ ترین