آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍جمادی الاوّل 1440ھ 20؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں سالانہ موٹر شو2018-19ء تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی انڈیانا پولس کے ایگزییبشن سینٹر میں شروع ہونے والے آٹو موبائل سیلون میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیوں نے شرکت کی جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کرتے دکھائی دئیے ۔

چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

اس رنگا رنگ موٹرشو میں ڈرائیو لیس جدید گاڑیوں سمیت سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے کئی اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں کم وبیش1ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں ۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو گزشتہ روز تک رعنائیاں بکھیر کراختتام پذیر ہو گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں