ٹوپی گھمانا تو کوئی ان چھوٹے استاد وں سے پوچھے، ٹوپیوں کے ذریعے شاندار ٹرکس پیش کرتے ہوئے ننھے اسٹریٹ فنکاروں نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
ٹوپی گھمانے کے یوں تو کئی ڈائیلاگ آپ نے فلموں میں سنے ہونگے تاہم اب ذرا ان ننھے استادوں کو دیکھ لیں جو اسٹریٹ فنکار ہیں اور ایسے ٹوپی گھماتے ہیں کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہیں رہ پاتے ۔
تائیوان سے تعلق رکھنے والے ان چھوٹے چھوٹے اسٹریٹ فنکاروں نے اپنی پرفارمنس دینی شروع کی تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔پانچ ہیٹس کی مدد سے یہ ننھے فنکار جب اپنی صلاحیت کا اظہار کرنے پہنچے تو دیکھنے والے ان کی پھرتی اور منظم انداز میں پرفارمنس دیکھ کر اتنی سی عمر میں ان کی مہارت کو سراہے بغیر نہ رہ پائے۔
ان استادوں کی یہ پرفارمنس دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو گئی ہے، جسے اب تک کئی افراد دیکھ کر شیئر کر چکے ہیں۔