• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرارتی بچے نے اپنے والد کے سیکڑوں ڈالر پھاڑ ڈالے


چین کے شہر شنگھائی میں ایک شرارتی بچے نے اپنے والد کے سیکڑوں ڈالر پھاڑ ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق ایک چینی شخص تقریباََ 1,339ڈالر یعنی 180791پاکستانی روپے مالیت کے پھٹے ہوئے نوٹ لیکر آیا اور نوٹ تبدیل کرنے کی درخوات کرنے لگا۔

چینی شخص کا کہنا تھا کہ اسکے بیٹے نے تمام نوٹ پھاڑ دیئے ۔

بینک انتظامیہ نے بھی مشکل میں گھرے شخص کی مدد کرنے کی ٹھانی اور ملازمین نے ملکر تمام نوٹ پہلے ٹیپ سے جوڑے اور پھر انہیں تبدیل کر کے نئے نوٹ اس شخص کو دے دیئے۔

تازہ ترین