آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یہ شام مستانی اور اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ جیسے سپر ہٹ گانوں کی دھنوں کو ترتیب دینے والے بالی ووڈ کے مشہور موسیقار آرڈی برمن کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس گزر گئے مگر ان کے گانے آج بھی موسیقی کے دیوانوں کو یاد ہیں۔


ان کا اصلی نام راہول دیو برمن تھا جو آر ڈی برمن اور پنچم دا کے نام سے پہچانے جاتے تھے،آرڈی برمن کو موسیقی ان کے والد ایس ڈی برمن سےوراثت میں ملی تھی۔

انہوں نے ہر دور میں نئے تجربات کئے اور موسیقی کی دنیا میں اپنا لوہا منوایاجبکہ ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نے بنگالی،تامل،تیلگو اور میراٹھی فلموں کے گانوں کی دھنیں بھی ترتیب دیں۔

فلم آندھی کی موسیقی ان کی پہلی پہچان بنی اور اس کے گانے ’تیرے بنا زندگی سے کوئی شکوہ تو نہیں‘ نے انہیں شہر ت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔

آرڈی برمن نے کشور کمار اور  اپنی اہلیہ آشابھونسلے جیسے معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کرکے موسیقی کی دنیا کو ایک نیا رنگ دیا۔

دو لفظوں کی ہےدل کی کہانی، تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں، چرالیا ہے تم نے جو دل کو، بچنا اے حسینوں لو میں آگیا،یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے، گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں جیسے مشہور اور سپر ہٹ گانوں کی موسیقی ترتیب دے کرآرڈی برمن نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

54 برس کی عمر میں دنیا کو خیر باد کہنے والے آر ڈی برمن کامنفرد اور تخلیقی کام انہیں موسیقی کی دنیامیں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں