• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی : لکڑی کے گودام میں آتشزدگی

نیو کراچی میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

چیف فائر بریگیڈ آفیسر کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں کم از کم 2 گھنٹے مزید لگیں گے۔

لکڑی کے گودام میں  آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ فوری طور پر نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین