• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری اننگ میں بھی پاکستان کا مایوس کن آغاز

کیپ ٹاؤں میں پاکستان کی دوسری اننگ کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کا شکار بنے۔

ان کے بعد آنے والے تجربہ کار اظہر علی بھی 13 بالز کھیل کر صرف 6 رنز ہی بنا سکے وہ ربادا کا شکار بنے۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگ میں 431 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کے خلاف جاری 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی پہلی اننگ کے اسکور 177 رنز کے جواب میں 431 رنز بنائے اور یوں اس کو پاکستان پر 254 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ڈوپلیسی نے 103 رنز بنائے جبکہ مارکہم 78 ،بووما 75 اور ڈی کوک نے 59 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد عامر نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین