امریکامیں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان عہدے کاچارج سنبھالنے واشنگٹن پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پاکستانی سفیر کی پہلی ترجیح وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ملاقات ہو سکتی ہے۔
گزشتہ دونوں صدر ٹرمپ خود اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ پاکستانی قیادت سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
ڈاکٹراسدمجید سبکدوش سفیرعلی جہانگیرصدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے امریکہ میں سفیر مقرر کیے گئے علی جہانگیر صدیقی نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔
ڈاکٹر اسد مجید آئندہ چند روز میں اپنی اسناد سفارت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے۔