• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاکا اور فیگو کا عمران خان کے نام وڈیو پیغام


عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز لوئیس فیگو اور کاکا نےوزیراعظم عمران خان کے نام وڈیو پیغام بھیجا ہے۔

فیگو اور کاکا پاکستان آنے کےلئے کافی پر جوش ہیں،پاکستان آمد سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو عمران خان ، آپ پاکستان میں ہیں، ہم پاکستان آرہے ہیں، آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔

برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ کراچی اور لاہور میں مداحوں سے ملیں گے اور ورلڈ سوکر اسٹارز کا افتتاح بھی اعلان کریں گے۔

واضح رہےورلڈ سوکر اسٹارز کے دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے ۔

کاکا اور فیگو نے پاکستانی مداحوں کے نام بھی ویڈیو پیغامات بھی بھیجے ہیں۔

کاکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لیے کافی خوش ہیں وہ یہاں آکر فٹبال کا نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کریں گے جب کہ فیگو کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں گے، امید ہے کہ 22 کروڑ والی آبادی والے ملک میں فٹبال کا اچھا ٹیلنٹ ملے گا۔

تازہ ترین