• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس اجراء کیلئے قانونی ترمیم کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کوہدایت کی کہ وہ ٹریفک پولیس سے رائے لیں اور اس کے بعد قانون میں ضروری ترمیم کریں تاکہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جاسکیں‘اس ضمن میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے چیف سیکریٹری کو سمری ارسال کردی ہے ۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مختلف ممالک قوت سماعت سے محروم افراد کو لائسنس جاری کررہے ہیں تو پھر ہم انہیں جاری کیوں نہیں کرتے ‘چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہیں ‘خط میں کہا گیا ہے کہ اس وقت قوت سماعت سے محروم افراد کو سیکنڈ شیڈول آف دی موٹر وائیکل 1965 (جس میں وقت بوقت ترمیم ہوئی ہے ) کے تحت قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کرنے سے نااہل ہیں ۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے سے بے شمار سماجی و معاشی فوائد حاصل ہوں گے‘ سب سے پہلے تو آئین میں فراہم کی گئی ضمانت پر عملدرآمد ہوگا۔

تازہ ترین