• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران ہاشمی کے ایک جملے پر ایشوریا آج تک ناراض


ناموربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی خوبصورتی کے دیوانے کروڑوں میں ہیں تاہم سابق ملکہ حسن اپنے حسن پر منفی رائے کو آج تک بھلا نہیں پائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کو ایشوریارائےکی خوبصورتی جعلی اورپلاسٹک کی لگتی ہے جس کا اظہار انہوں نے ’کافی ود کرن‘ کے چوتھے سیزن میں کیا تھااس تنقیدکوایشوریا آج تک بھلا نہیں پائی ہیں۔

ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں ’فیمسلی فلم فیئر‘ کے سیکنڈ سیزن میں شرکت کی جہاں ریپڈ فائر راؤنڈ میں جب میزبان نے ایشوریا سے پوچھا کہ آپ نے اپنے بارے میں سب سے برا تبصرہ کیا سنا تھاتو ایشوریا نے غصے سے جواب دیا ’جعلی اورپلاسٹک کی خوبصورتی‘۔

اداکارہ ایشوریا یہ تبصرہ سن کر شدید غصے میں آگئی تھیں اور انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’بادشاہو‘ میں کام کرنے سے بھی انکارکردیا تھا۔

بعد ازاں عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ صرف گفٹ ہیمپر جیتنے کیلئے کہا تھا، لیکن ایشوریا اس تبصرے کے لیے آج تک عمران ہاشمی کو معاف نہیں کرپائی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین