• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پولیس کی وردی کے رنگ کا فیصلہ نہ ہوسکا

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پولیس کی وردی کے رنگ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے بورڈ کے اجلاس میں پنجاب نے اسلام آباد پولیس کے رنگ والی وردی بنوانے کے بارے میں رائے دی تھی لیکن دوسرے صوبوں کے ممبران نے اس پر اپنی رائے نہیں دی تھی جس کی وجہ سے اسلام آباد پولیس والی یونیفارم پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس چاہتی تھی کہ اگر دوسرے صوبوں کی پولیس اسلام آباد کی پولیس والی یونیفارم پر اتفاق کرلے تو وہ بھی ایسی وردی پنجاب میں پہنیں گے۔
تازہ ترین