• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹیسٹ آج شروع، پاکستان کیلئے وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج

جوہانسبرگ (جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش سے بچنے کے لئے تیسرے ٹیسٹ میں سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ جمعے کی دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقا کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ عالمی نمبر ایک ٹیم بننا ہمارا مشن ہے۔ جنوبی افریقا نے2013میں بھی پاکستان کے خلاف تینوں ٹیسٹ جیتے تھے۔ وانڈررز کی پچ بھی فاسٹ بولنگ کے لئے ساز گار ہے۔2013میں اسی گرائونڈ میں پاکستانی ٹیم ڈیل اسٹین کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ٹیسٹ میچز میں اپنےکم ترین اسکور صرف49رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ اسٹین نے 8رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس میچ میں اسد شفیق، اظہر علی اور سرفراز احمد نے بھی شرکت کی تھی جنوبی افریقا کی جانب سے زبیر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دینے کا امکان ہے ۔ پاکستان نے وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا ہے۔1998میں چوتھا دن بارش کی نذر ہونے سے میچ ڈرا ہوگیا تھا ۔ اوپنر شان مسعود سیریز میں47کی اوسط سے189رنز بناکر نمایاں ہیں۔ فلینڈر نے گذشتہ سال یہاں 21رنز دے کرچھ آسٹریلین بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا تھا۔ جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 492 رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا تھا ۔ پاکستانی ٹیم جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے4 فاسٹ بولرز، ایک اسپنر اور چھ اسپیشلسٹ بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ ان فٹ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا جائےگا ۔ سندرم روی اورجو ولسن امپائر، بروس آکسن فورڈ ٹی وی امپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

تازہ ترین