• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکی روڈ، دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت جاری،حکام خاموش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سرکی روڈ میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدو رفت کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ،ٹریفک حکام کاروائی سے گریزاں ہیں تفصیلات کے مطابق سرکی روڈ انڈسڑیل ایریا کے اطراف میں دن بھر ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت کاسلسلہ جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے مین سرکی روڈو اندرون گلیوں میں بدترین ٹریفک جام رہتا ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی ہے لیکن اسکے باوجود ٹرک دن دہاڑے آتے ہیں اور گوداموں سے لوڈنگ ان لوڈنگ کرتے ہیں لیکن ٹریفک حکام کی جانب سے انکے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جس کی وجہ سے رہائشیوں کو آمد ورفت میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔
تازہ ترین