• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی پاس کیشنگی چڑھائی کی کٹائی کے لیے اقدامات کیے جائیں ،جمعہ خان بادینی

کوئٹہ(پ ر) مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹرز فیڈریشن کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی نےاپنےدورہ نوشکی سےواپسی پراین ایچ اےوفاقی وزارت مواصلات اور وزارت خزانہ سے مطالبہ کیاہے کہ این 40کےنوشکی پاس کیشنگی چڑھائی کی کٹائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ جدید دور میں بھی اس قسم کی خطرناک چڑھائی کی کٹائی کامسئلہ حل نہ ہونا باعث افسوس ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اب اعلانات اور وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت ہے ،انہوں نے حکومت بلوچستان سےبھی مطالبہ کیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرخصوصاًءسریاب ودیگر گرد ونواع کے علاقوں بلکہ پورےشہرکی سہولت کے لیے کوئلہ پھاٹک تاہزارگنجی بس وٹرک ٹرمینل نان سگنل شاہراہ تعمیر کی جائے اور دیگر اہم شاہراہوںخصوصاًمشرقی ومغربی بائی پاس کواس سے منسلک کیا جائے تو کوئٹہ میں ٹریفک جام کامسئلہ حل ہوجائے گا۔ 
تازہ ترین