• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی،موڈیز کا اظہار تشویش

کراچی(مانیٹرنگ سیل)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.71 ارب ڈالر پاکستان بھیجے،موڈیز نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں نہیں آرہا ۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششمالی سے 10 فیصد زائد ہیں، دسمبر میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہا۔دریں اثناءامریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حجم دو ماہ درآمدت بل سے بھی کم ہے۔موڈیز کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں نہیں آرہا اور زرمبادلہ زخائر پر دباؤ برقرا ر ہے جب کہ امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی ہوئی ہے۔کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اگلے ماہ قرض ادائیگیوں کے کل حجم سے بھی کم ہیں۔ 
تازہ ترین