• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خدشات کے باوجود ایران کا خلا میں 2 سیٹلائٹ بھیجنے کا اعلان

تہران (صباح نیوز)ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی خدشات کے باجود جلد ہی ایران میں تیار کیے گئے راکٹ کی مدد سے خلا میں 2 نئے سیٹلائٹ بھیجے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا کو خطرہ ہے کہ یہ سیٹیلائٹ بھیجنے سے ایران کو بیلسٹک میزائل کی تیاری میں مزید مدد ملے گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حسن روحانی نے ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں راکٹ بھیجنے کی توثیق کی۔حسن روحانی نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں جلد ہی ہم مقامی سطح پر تیار کیے گئے راکٹ کے استعمال سے خلا میں 2 سیٹلائٹ بھیجیں گے۔
تازہ ترین