• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کے معروف فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے وزیر اعظم نرندر مودی کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے کئی ستارے بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کے با اثر اداکاروں اور فلم سازوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اور ایک ان کے ساتھ ایک سیلفی لی۔


کرن جوہر نے یہ سیلفی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مودی کا ان کے قیمتی وقت نکالنے اور مووی ٹکٹ پر جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سیلفی میں موجود بالی ووڈ کے ستاروں میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، ایکتا کپور، رنبیر کپور، ورون دھاون، راجکمار راؤ، ایوشمن کھرونا، بھومی پدنیکر، سدھارتھ ملہوترا، وکی کوشال، کرن جوہر، روہت شیٹی اور اشوینی لائر تیوانی شامل ہیں۔

اس موقع پر رنویر سنگھ نے مودی سے جادو کی جپھی بھی لی۔



تازہ ترین