• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہمیں قومی منصوبے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے‘

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو سی پیک منصوبوں کی شفافیت کا علم ہوچکا، ہمیں قومی پراجیکٹ متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

ایک بیان میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی غیر یقینی سے اربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادائیگیوں کے توازن کا بحران سی پیک کے باعث نہیں بلکہ ن لیگ کو ہٹانے کیلئے رچائے گئے ڈرامے کی وجہ سے ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہاکہ اسی ڈرامےکی وجہ سے سیاسی عدم استحکام پر غیر ملکی سرمایہ کار خوفزدہ ہوئے، جس کی وجہ سے اربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل مفاد پسند سی پیک پرغیر ضروری تنازعات پیدا کر رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہاکہ ہمیں قومی منصوبوں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے،موجودہ حکومت کو علم ہو چکا کہ سی پیک منصوبے شفاف تھے۔

تازہ ترین