• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطلوب احمد نےگولف ٹائٹل حاصل کرلیا،شبیر احمد کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مطلوب احمد نے قومی چیمپئن محمد شبیر کو شکست دے کر آٹھواں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ ان کا اسکور 274-14انڈر تھا۔ وہ چھ لاکھ 30ہزار سے زائد انعامی رقم کے حقدار بنے۔ انصر محمود اور محمد شبیر 276-12انڈر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔ تیسری پوزیشن حمزہ امین نے حاصل کی۔ محمد اشفاق، وحید بلوچ، مطلوب احمد، محمد منیراور محمد شبیر کے درمیان پانچ لاکھ روپے کی رقم برابر تقسیم کی گئی۔ اسی طرح ڈیڑھ لاکھ روپے سینئر پروفیشنلز، محمود کیانی، محمد اکرم اور امداد حسین میں تقسیم کیے گئے ۔ پروفیشنلز کیٹگری میں ایاز گل پہلی پوزیشن پر 81ہزار روپے کے حقدار ٹھہرے۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل آصف خالق تھے۔
تازہ ترین