• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرجاری،سعد رفیق کے جاری نہیں ہوئے

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) قومی اسمبلی کے آج پیرکو ہونیوالے اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو ئے ،اتوار کو رات گئے تک قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکے تھے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو بھی شہباز شریف کی فزیو تھراپی ہوئی ہےجس سے ان کے کمر درد میں کمی ہوئی ہے۔
تازہ ترین