• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں باران راحمت کیلئے نمازاستسقاء کی ادائیگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا انوار الحق حقانی کی اپیل پر اتوار کو کوئٹہ میٹر پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں علماء کرام ، قبائلی عمائدین اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز کی ادائیگی کے بعد مولانا انوار الحق حقانی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے کہا کہ اس وقت خطے میں جو قحط اور خشک سالی ہے یہ ہمارئے اعمال کا نتیجہ ہےہم اگر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرے تو یہ ضرور قبول ہوگی انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنےعلاقوں میںبھی نماز استسقاء ادا کریں۔
تازہ ترین