• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف این آر او لے چکے، زرداری سیاست سے نکل جائینگے:جمشید دستی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ شہباز شریف این آر او لے چکے ہیں، نواز شریف ملک اور زرداری سیاست سے نکل جائیں گے ان کے بیٹے اور بیٹیاں آئندہ سیاست کریں گی، سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے مارچ میں پورے سرائیکی وسیب میں سائیکل مارچ کروں گا اور صوبہ محاذ کے لوگوں کو بھی بے نقاب کروں گا سابق حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمران بھی کرپٹ ہیں کیونکہ حکومت میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کرپٹ لوگ موجود ہیں آئین کو عارضی طور پر معطل کرکے صاف ستھرے لوگوں کو ملک کی باگ دوڑ دی جائے، انہوں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 3 ڈویژنوں پر مشتمل بہاولپور صوبہ ہمیں قابل قبول نہیں ، سب سول سیکرٹریٹ کا قیام بھی تخت لاہور کی غلامی کی ایک شکل ہے ملتان، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمائیل خان ، ٹانک سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل سرائیکی صوبہ بنایا جائے اور اس کا دارالخلافہ ملتان میں ہونا چاہئے، طارق بشیر چیمہ کا مطالبہ بالکل غلط ہے جسے کسی صورت بھی قبول نہیں کیاجائے گا،100دنوں میں عمران خان قوم سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کرسکے،کرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں ان کا احتساب نہیں ہورہا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں سول مارشل لاء نافذ ہے عمران خان اور حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، وزیراعلی ٰپنجاب کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ اپنا پسماندہ علاقے کا دورہ کرسکیں، اگر منی بجٹ میں ٹیکس لگائے گئے تو حکومت کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہو گا ، محدود وسائل کے باوجود زکریا یونیورسٹی کی فری بس چلا رہا ہوں،ایم ایس نشتر کے خلاف بغیر کسی دبائو کے تحقیقات ہونی چاہئے۔
تازہ ترین