• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت قرآن وحدیث کی تعلیمات واصولوں پر متحدہوجائے، مولانا سلفی

کراچی (پ ر) جماعت غربااہل حدیث کی74ویں سالانہ قرآن وحدیث کانفرنس امیر جماعت مولانا عبدالرحمان سلفی کی زیرامارت پہلاسیشن مرکزاہل حدیث اور دوسراسیشن جامعہ ستاریہ اسلامیہ میں ہوا جو2روز جاری رہنے کے بعد اختتام کو پہنچ گئی عمران احمدسلفی کے مطابق اس موقع پراپنےخصوصی پیغام میں مولاناعبدالرحمان سلفی نے کہا کہ ملکی وعالمی حالات کا تقاضہ ہے کہ امت قرآن وحدیث کی تعلیمات واصولوں پر متحد ہوجائےاور ملک میں اسلامی قوانین کو نافذ کیا جائے۔ مولانا محمدسلفی، مولاناعبدالق حقانی، مولاناعبدالوکیل ناصر، مولاناعبدالحنان سامرودی، مولانا سرورشفیق ، مولانامفتی یوسف قصوری، مولانااسحاق شاہد، مولاناابرہیم جوناگڑھی ، مولانا مفتی جاسم سلفی ،مولاناعبدالخالق آفریدی، مولانا عبدالستارانصاری سمیت دیگر علما نے بھی خطاب کیا ۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی مولانا صہیب میر محمدی تھے جبکہ حشمت اللہ صدیقی نے منظوری کیلئے متعدد قرار دادیں پیش کیں

تازہ ترین