• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمتوں کی بندربانٹ قبول نہیں کی جائے گی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافط نعیم الرحمن نے سندھ میں سر کاری ملازمتوں کی بھرتی میں من پسند افراد کو نوازنے کی شکایات اور سول اسپتال میں خالی آسامیوں میں بھرتی کے لیے آنے والے افراد پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کی بندر بانٹ اور اقربا پروری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، سندھ حکومت سر کاری اسامیوں کو چور دروازوں سے بھر نے کے بجائے بھرتی کے پورے عمل کو شفاف بنائے، میرٹ کا قتل نہ کیا جائے، سندھ میں بھرتیوں کی واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے جس میں اسامیوں کی درست تعداد بھی بتائی جائے، اگر واضح اور شفافیت پر مبنی پالیسی نہ اختیار کی گئی تو جماعت اسلامی اس کی بھرپور مزاحمت کرے گی، ہم عدالتوں میں بھی جائیں گے اور سڑک پر بھی احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ایک قومی مسئلہ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
تازہ ترین