• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف انجینئر میٹر وپولیٹن کی ذاتی کوششوں سے معیاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)معروف سماجی رہنمائوں نور احمد ر اہی ریاض شاہوانی صدام لہڑی اور علی نواز شاہوانی نے بیان میں چیف انجینئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن محمد اسحاق مینگل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نگرانی میں کوئٹہ اور گردو نواح میں متعدد ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق مکمل ہوئے جن کی انہوں نے خود نگرانی کی انہوں نے کہا کہ انجینئر محمد اسحاق مینگل نے شہر کی صفائی اور دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دی وہ فرض شناس اور ملنسار افسر ہیں اور کوئٹہ کے عوام کیلئے مسیحا ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ایسے قابل افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
تازہ ترین