• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ سے نوجوان زخمی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان قتل، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے جرائم میں ملوث ہیں۔

پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 20سالہ نوجوان بلال زخمی ہو گیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر شاہ لطیف ٹاؤن، سچل گوٹھ اور شرافی گوٹھ میں کارروائیوں کے نتیجے میں پولیس نے قتل، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین