• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے خون ،یورک ایسڈ ،شوگر سمیت دیگر ٹیسٹوں کےسیمپلز لیب بھجوا دیئے گئے

لاہور(نمائندہ جنگ) کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے خون ،یورک ایسڈ ،شوگر سمیت دیگرٹیسٹوں کے سیمپلز لیکر لیب بھجوا دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے مختلف ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا جس پر جناح ہسپتال اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کے سیمپلزلے کر جناح ہسپتال لیب بھجوا دیئے ۔ذرائع کے مطابق سیمپلز کی رپورٹ آئندہ ایک سے دو روز میں آئے گی۔
تازہ ترین