• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئی ایم ایف کے شماریاتی ڈیٹا نظام سے منسلک ، اہم ڈیٹاایک جگہ دستیاب ہو گا

اسلام آباد ( رپورٹ ،تنویر ہاشمی ) پاکستان نے آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے جنرل ڈیٹا ڈسیمنیشن نظام(ای جی ڈی ڈی ایس) پر کامیابی سےعملدرآمد کر دیا ہے اور آئی ایم ایف کے ای جی ڈی ڈی ایس نظام سے منسلک ہو گیا ہے اس سے پاکستان کے معاشی اعداد وشمار سمیت دیگر ڈیٹا ایک جگہ دستیاب ہو گا ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو سفارش کی تھی کہ نیشنل سمری ڈیٹا پیچ ( این ایس ڈی پی ) کے ذریعے انتہائی اہم اعدادوشمار کو آئی ایم ایف کے ای جی ڈی ڈی ایس نظام کے ذریعے شائع کیا جائے ، آئی ایم ایف نے ای جی ڈی ڈی ایس نظام 2015میں تیار کیا تھا جس کے مقصد اعدادوشمار میں شفافیت لانا تھا ۔
تازہ ترین