• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی پی سے کرکٹ میچ ہوسکتا ہے، فیاض الحسن

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے دوستانہ کرکٹ میچ تو ہوسکتا ہے، لیکن میل ملاپ اور مفاہمت کی سیاست ممکن نہیں ہے۔

لاہور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اپوزیشن کرپشن میں جیت سکتی ہے، کرکٹ میچ میں توکبھی نہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے من پسند لوگوں کو بےجا نوازا جبکہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ بےدریغ لوٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے منصوبے سفید ہاتھی کی مانند ہیں، ہم نے شہباز  والا طریقہ اختیار نہیں کیا۔

فیاض الحسن نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر اشتہارات دیئے ہیں جبکہ سارے صوبائی وزراء بغیر پروٹوکول کے شہر میں گھومتے ہیں۔

تازہ ترین